کھیل
16 نومبر ، 2015

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :تیسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائےگا

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :تیسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائےگا

شارجہ.........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا ، لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ،تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کیا ،بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی،پہلا ون ڈے باآسانی چ وکٹ سےجیت لیا ۔دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے سارا حساب چکتا کردیا ،اور گرین شرٹس کو 95 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ۔

اب دونو ں ٹیمیں شار جہ میں آمنے سامنے ہونگی ، اس میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے،لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس کے دوران گٹھنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔تیسرے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق کل شامل چار بجے کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں :