دلچسپ و عجیب
17 نومبر ، 2015

چین میں27 منزلہ عمارت پندرہ سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر

چین میں27 منزلہ عمارت پندرہ سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر

بیجنگ......بلند و بالا عمارتوں کو تعمیر کرنے میں سالوں لگ جاتے ہیں لیکن انہیں ملبے کا ڈھیر بنانے کیلئے فقط چند سیکنڈ ہی کافی ہوتے ہیں۔

چینی شہر ژیان میں واقع ستائیس منزلہ ایک سو اٹھارہ میٹر بلند یہ عمارت ہی دیکھ لیں جسے فقط پندرہ سیکنڈوں میں بارود سے اڑا دیا گیا۔1999 میں تعمیر کی جانے والی یہ عمارت اپنے تعمیر کئے جانے سے لے کر اب تک کسی کے استعمال میں نہیں تھی اس لئے یہ عمارت گرا کر اس جگہ نیا کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمارت گرنے کے بعد فضاؤں میں دھویں کے بادل چھا گئے لیکن یہ سارا عمل چونکہ ماہر انجینئرز کی زیرنگرانی انجام دیا گیا تھا اس لئے قریب ترین عمارتیں اس کے اثرات سے بالکل محفوظ رہیں۔

مزید خبریں :