صحت و سائنس
19 نومبر ، 2015

جناح اسپتال ، عملے کی غفلت کے باعث انفیکشن کی شرح میں اضافہ

جناح اسپتال ، عملے کی غفلت کے باعث انفیکشن کی شرح میں اضافہ

کراچی ........جناح اسپتال میں طبی عملے کی غفلت کے باعث انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر کے ڈاکٹر،نرسز،پیرامیڈیکل ودیگر عملہ آپریشن کے دوران استعمال کیا جانے والا لباس (اوٹی ڈریس)اورجوتے پہن کر دیگر وارڈ وں اور کینٹین میں گھومتے رہتے ہیں جس کے باعث باہر کی فضا سے جراثیم ان کے جوتوں اور کپڑوں کے ذریعے آپریشن تھیٹر میں آتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق طبی عملے کا او ٹی ڈریس پہن کر وارڈوں اور کینٹین جانے اور پھر اسی لباس میں آپریشن کرنے سے انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے ۔انفیکشن سے مریضوں کے زخموں میں پس پڑ رہی  ہےانہیں بخار ہوجاتا ہے اور دنوں میں ٹھیک ہونے والے زخم ہفتوں میں ٹھیک ہورہے ہیں ۔جو مریضوں کے لئے شدید تکلیف اور اہل خانہ کے لئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے ۔

مزید خبریں :