19 نومبر ، 2015
ہالی وڈ.........ہالی وڈ کے معروف اداکار بین اسٹیلر، پینی لوپ کروز اور اوون وِلسن کی کامیڈی سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم’’زولینڈر2 ‘‘ کا پہلا ٹیزرٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم اگلے سال فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
معرو ف ہالی وڈ اداکاروہدایتکار و رائٹر بین اسٹیلر کی یہ سنسنی خیز فلم 2001کی بلاک بسٹر فلم’’زولینڈر‘‘کا سیکوئل ہے جس کی کہانی گزشتہ فلم کی طرح ڈریک اور ہینسل نامی دو ایسے ماڈلز کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں ان کی مخالف کمپنی ناکام بنانے پر تُلی ہے ،تاہم دونوں ماڈلز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔
فلم میں مرکزی کردار بھی اسٹیلرخود نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اوون وِلسن ، پینی لوپ کروز، کرسٹین وِگ اور سائرس آرنلڈ شامل ہیں۔کامیڈی سے بھر پور فلم اگلے سال فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔