19 نومبر ، 2015
کراچی.....کراچی میں پولیووائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ پونے3سال کے بچےشہاب میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ بیماری کےباعث ایک سال پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے تھے جس کے بعد بچے میں پولیو کی نشاندہی ہوئی ہے۔
مذکورہ مریض بچے کے سامنے آنے کے بعد شہر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی، جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 41 ہوگئی۔