25 مئی ، 2012
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قاضی احمد میں مسافر بس پر فائرنگ سے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بعض عناصر سندھ کے مستقل باشندوں میں نفرتیں پیدا کررہے ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کرائیں اور مسافر بس پر فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ قاضی احمد میں کوہاٹ جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کھلی دہشت گردی اور بربریت ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض عناصرسندھ کے مستقل باشندوں میں نفرتیں پیدا کررہے ہیں، قاضی احمد میں دہشت گردی اسی سازش کاحصہ ہے۔