پاکستان
21 نومبر ، 2015

شیخوپورہ:مبینہ مقابلےمیں ہلاک نوجوان کی بہنوں کی آہ وبکا

شیخوپورہ:مبینہ مقابلےمیں ہلاک نوجوان کی بہنوں کی آہ وبکا

شیخوپورہ ......شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک نوجوان کی بہنوں کی آہ وبکا سے مردہ خانے کے درودیوار گونجنے لگے۔نوجوان کی بہنوں نے پولیس پر جوتے اٹھا کر غم و غصے کا اظہار کیا۔

خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے بھائی کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا ۔ورثا کا کہنا ہے کہ نوجوان ایک ماہ قبل ضمانت پر رہا ہواتھا،نوجوان اور اس کے بھائی پر جائیداد کے تنازع پر چچا کے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس نے نوجوان کو3 دن قبل پکڑ کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا،رقم نہ دینے پر پولیس نے نوجوان کو مقابلے میں ہلاک کیا۔

مزید خبریں :