21 نومبر ، 2015
اسلام آباد......مختلف ملکوں سے پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار سخت ناراض ہیں، کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا طریقہ کار انسانیت کی تضحیک اور پاکستانیوں کی توہین ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےپاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے طریقہ کار سے مطمئن نہیں، اس حوالے سے قانون اور معاہدوں کی پاسداری نہیں کی جارہی،قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا،ڈی پورٹ پاکستانیوں سے متعلق کچھ سفارتخانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان، بنگلادیشی، برمی، بھارتی شہریوں کو جعلی کاغذات پر پاکستانی نہیں مان سکتے۔
وزارت داخلہ نے اس حوالے سے آئی او ایم کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے پہلے وزارت داخلہ سے کلیئرنس لی جائے،حالیہ دنوں یورپی ملکوں سے بغیر اطلاع و تصدیق پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔