پاکستان
21 نومبر ، 2015

فیصل آباد میں نوجوان شرط جیت گیا، زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد میں نوجوان شرط جیت گیا، زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد .....فیصل آباد میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جس میں انجینئرنگ کا طالب علم شرط تو جیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا۔

والدین پریشانی اور تکلیفیں اٹھاکر اولاد کو پال پوس کر جوان کرتے ہیں لیکن جوانی کا جوش اور غیرضروری خطروں سے کھیلنے کا شوق بعض اوقات والدین کو کبھی نہ ختم ہونے والا دکھ دے جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا فیصل آباد میں جہاں گورنمنٹ کالج سمن آباد میں انجینئرنگ کا طالب علم 19 سال کا عرفان وحید شرط تو جیت گیا لیکن زندگی کی قیمت پر۔

پولیس کے مطابق عرفان اور اس کا کزن ریل کی پٹری پر بیٹھے تھے، اسی دوران ٹرین آتی نظر آئی تو انہیں ایڈونچر کی سوجھی۔ دونوں میں شرط لگی کہ کون زیادہ دیر تک پٹری پر بیٹھا رہتا ہے۔

عرفان شرط جیتنے کے چکر میں پٹڑی پر بیٹھا رہا۔ ٹرین سر پر آگئی اور اُسے اٹھنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

یوں وہ شرط تو جیت گیا لیکن زندگی کی بازی ہار گیا اور اپنے والدین کو وہ دکھ دے گیا جو ساری زندگی ان کے ساتھ لگا رہے گا۔

مزید خبریں :