22 نومبر ، 2015
کراچی.....کراچی میں رینجرز نےبلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 6مبینہ دہشت گردوں گرفتارکرلیا ۔ پولیس اور رینجرز نے رات گئے مختلف کارروائیوں میں 150 کے قریب افراد کو حراست میں لیا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق کالعدم تحریک طالبان کے 6مبینہ دہشت گردوں گرفتارکرلیاگیا،مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سےاسلحہ بھی برآمد کیا گیا،دو روز قبل بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے 4 رینجرز اہلکار شہید ہوئے تھے۔
کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 150سے زائد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز پر حملے کے بعد پولیس نے دکھایا ایکشن۔ رات گئے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ستر سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔چھاپوں کے دوران اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے رینجرز نے بھی بھتاخور ، گینگ وار ، سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 75 ملزمان گرفتار کرلیا ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں صفورا گوٹھ، اعظم بستی ،فرنٹیر کالونی ،شاہ فیصل کالونی، اور محمد کالونی میں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔