22 نومبر ، 2015
کوئٹہ.........کوئٹہ میں ریلوے انجن ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی،جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے کوئی بھی ٹرین روانہ نہ ہو سکی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے انجن ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی ہے جس کی وجہ سے اندرون ملک کےلئےٹرینیں روانہ نہ ہوسکیں، ان ٹرینوں میں جعفر ایکسپریس کو پنڈی جبکہ اکبر بگٹی ایکسپریس کو لاہور اور بولان کو کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا جبکہ ریلوے انجن ڈرائیوروں کے مطابق زیادہ تر ریلوے انجن ان فٹ ہیں جبکہ ٹریکس کی حالت بھی درست نہیں۔
ریلوے انتظامیہ اس اہم مسئلہ کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر مطالبات کو بھی تسلیم کرے۔دوسری جانب سریاب کے مقام پر لاہور سے آنےوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کا انجن پٹری سےاتر جانے سے ٹریک کو نقصان پہنچاتھا ،جسے تاحال وہاں سے ہٹایانہیں جاسکا۔ اس کی وجہ سے بھی ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی تھِی۔