پاکستان
22 نومبر ، 2015

ہالہ :مخدوم امین فہیم کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

 ہالہ :مخدوم امین فہیم کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

ہالہ .........ہالہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات پر مختلف رہنماؤں اور سیاسی شخصیت کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اورمخدوم ہاؤس میں ان کے بیٹے مخدوم رفیق الزماں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مخدوم خاندان ، سروری جماعت اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ دعامغفرت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امین فہیم سروری جماعت کے پیشوا ادیب شاعر ، کے ساتھ دنیا کے بڑے لیڈر بھی تھے۔مخدوم امین فہیم کی وفات سے سیا ست میں جو خلا ہوا ہے اسے پر کرنا ناممکن ہے۔مخدوم امین فہیم کے مشن کو ہم جاری رکھے گے۔

دوسری جانب کل 12 بجے درگاہ حضرت غوث الحق سرور نوح میں 19 وی گدی نشین کی جائے گی ۔ جس میں مخدوم امین فہیم کے بڑے صاحبزادے جمعیل الزماں کی دستار بندی کی رسم ادا کرکے 19 واں گدی نشین بنایا جائے گا۔

مخدوم امین فہیم کے سیاسی جاں نشین مخدوم جمعیل الزماں نے کہا کہ مخدوم صاحب سے بچھڑنے کا اب تک یقین نہیں ہورہا ہے۔گھر ہو یا اسپتال ہرجگہ مخدوم صاحب کے ساتھ رہا ان کی باتیں یاد آرہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ مخدوم وہ ہوتا ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے مخدوم بن کر ملک اور عوام کی کروں گا۔

مزید خبریں :