22 نومبر ، 2015
اسلام آباد..........دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش میں معمر بنگالی سیاسی ر ہنماؤں کی پھانسی پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کو بھول کر آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بنگلہ دیش میں نیشنل پارٹی کے معمر قائدین صلاح الدین قادر چوہدری اور علی احسن مجاہد کی پھانسی پاکستان کیلئے پریشان کن ہیں۔
انیس سو اکتر کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری بھی بنگلہ دیش میں معمر سیاسی ر ہنماؤں کے ناقص مقدمات کا نوٹس لے رہی ہے۔
بنگلہ دیش میں انیس چوہتر کے پاک،بھارت بنگلہ دیش معاہدے کے تحت مصالحت کی ضرورت ہے۔ یہ معاہدہ ماضی کو بھلا کر آگے پڑہنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔