22 نومبر ، 2015
سکھر........چانڈکا میڈیکل کالج، آصفہ ڈیٹل کالج لاڑکانہ اور غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں داخلوں کے لئے این ٹی ایس کی نگرانی میں انٹری ٹیسٹ شروع ہو گئے۔
شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 3684طلبا اور طالبات حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 2112طالبات اور 1572طلبا شامل ہیں۔ انٹری ٹیسٹ میں لاڑکانہ کے علاوہ قمبر شہدادکوٹ،جیکب آباد،شکارپور،کندھ کوٹ کشمور،سکھر، نوشہرو فیروز کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبا اور طالبات شامل ہیں۔
انٹری ٹیسٹ میں نگرانی کے لئے دس سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پچاس سے زائد امتحانی نگراں بھی متعین کئے گئے ہیں۔