پاکستان
22 نومبر ، 2015

جنوبی وزیرستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،تین اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،تین اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان........جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیار زہ کے علاقہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی ہے اور تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تحصیل تیار زہ کے علاقہ تور وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوگیا۔

دھماکے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں ۔جبکہ فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔بم حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :