پاکستان
22 نومبر ، 2015

صابن نہ رکھنے پر 11ماہ کی بیٹی کو قتل کیا، باپ کا اعتراف جرم

 صابن نہ رکھنے پر 11ماہ کی بیٹی کو قتل کیا، باپ کا اعتراف جرم

کراچی........کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 ماہ کی بیٹی کے قتل میں ملوث گرفتار باپ عامر نے اعتراف جرم کر لیا۔

سرجانی ٹاؤن میں 11 ماہ کی بچی ماہ نور کے قتل میں ملوث باپ نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ہےاور مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر کا گزشتہ روز باتھ روم میں صابن نہ ہونے کی وجہ سے بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے بیوی اور بچی پر تشدد کیا تھا۔

مزید خبریں :