صحت و سائنس
22 نومبر ، 2015

لاہور میں ڈینگی وائرس سے متاثر 31سالہ مریضہ جاں بحق

لاہور میں ڈینگی وائرس سے متاثر 31سالہ مریضہ جاں بحق

لاہور......لاہور میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک مریضہ جاں بحق ہو گئیں خاتون دو موریہ پل کی رہائشی تھیں،پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد4ہزار200 ہوگئی۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد نے جیو نیوز کو بتایا کہ لاہور میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والی 31 سالہ فوزیہ گنگا رام اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ رواں سال ڈینگی وائرس سے راولپنڈی میں 6 اموات ہوچکی ہیں ۔ پنجاب میں رواں سال راولپنڈی میں 3ہزار260 ،ملتان میں 358 مریضوں میں ڈینگی وائرس پایا گیا ۔

مزید خبریں :