22 نومبر ، 2015
راولپنڈی......کرنسی اسمگلنگ کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے بیرون ملک فرار ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہی ہوں، کسی اور ملک نہیں گئی۔
ماڈل ایان علی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میںکہا ہے کہ عدالت سے قانونی طور پر پاسپورٹ لینے کی استدعا کررکھی ہے، پاسپورٹ ملے بغیر کیسے کسی اور ملک جاسکتی ہوں،انہوںنےخبر دار کیاکہ بے بنیاد خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتی ہوں
ماڈل ایان علی نے کہا کہ ہمارے یہاں تو فوج، پارلیمنٹ اور قومی مفاد بھی بے بنیاد خبروں سے محفوظ نہیں، ایسی خبریں چلانے والوں کو احساس نہیں کہ معاشرے اور قوم پر اس کا کتنا اثر پڑتا ہے۔