23 نومبر ، 2015
اسلام آباد.........قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، امن و امان اور زلزلہ زدگان کی امداد کے امور زیر غور آنے کا امکان ہے ۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی معطلی سمیت کئی توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحاریک پر بحث کا امکان ہے۔