پاکستان
23 نومبر ، 2015

لاہور میں سندر فیکٹری حادثےکے دوملزمان گرفتار

لاہور میں سندر فیکٹری حادثےکے دوملزمان گرفتار

لاہور......لاہور میں سندر فیکٹری حادثےکے دوملزمان گرفتار کر لئے گئے۔طاہر اور منیر نے فیکٹری کا نقشہ تیار کیا تھا۔ مقدمہ میں نامزد دو انجینئراب تک گرفتار نہ ہوسکے ۔

پولیس کیمطابق گرفتار ہونےو الوں میں آرکیٹکٹ طاہر اور منیر شامل ہیں۔واقعہ میں ملوث دو انجنیئر احمد ریاض اور حسین تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ان چاروں کے خلاف سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے افسر اظہر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

مقدمہ قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سندر میں درج کیا گیا۔ واقعہ میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیرھ سو زخمی ہو ئےتھے۔

مزید خبریں :