پاکستان
23 نومبر ، 2015

انسداد دہشتگردی عدالت میں سلیمان لاشاری قتل کیسں کی سماعت

 انسداد دہشتگردی عدالت میں سلیمان لاشاری قتل کیسں کی سماعت

کراچی.........کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیسں کے ملزمان کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سینٹرل جیل سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی ۔

آج عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا بیان ریکارڈ ہونا تھا ۔ تاہم ملزمان کے پیش نہ ہونے کے باعث بیان ریکارڈ نہ ہوسکا،سلیمان لاشاری قتل کیس میں مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت 4 پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

مزید خبریں :