کھیل
23 نومبر ، 2015

بی پی ایل : چٹاگانگ نے سلہٹ کوایک رن سے ہرادیا

بی پی ایل : چٹاگانگ نے سلہٹ کوایک رن سے ہرادیا

میرپور......بنگلادیش پریمئر لیگ میںچٹاگانگ وائی کنگزنے سلہٹ سپر اسٹارز کو ایک رن سے شکست دے دی ،دلچسپ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میںسلہٹ سپراسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے چٹاگانگ وائی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی،چٹاگانگ وائی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ20اوورز میں5وکٹ کے نقصان پر180رنز بنائے جس میں کپتان تمیم اقبال نے 69رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے یاسرعلی نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سلہٹ سپر اسٹارز کی جانب سے شاہد علی، سباشش رائے، مینڈس اور ناظم الاسلام نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سلہٹ سپر اسٹارزنے اچھا آغاز کیا اورپہلی وکٹ پر66رنز بنائے،دوسری اور تیسری وکٹ جلد گر گئی تاہم چوتھی وکٹ کی شراکت میں55رنز بنائے اورایک وقت پر سلہٹ سپر اسٹارز کو5اوورز میں50رنز درکار تھے اس موقع پرچٹاگانگ وائی کنگز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طور پر محمد عامر کا آخری اوور شاندار رہا انہوں اورحریف ٹیم کو ہدف کا حصول نا ممکن بنا دیا اوراپنی ٹیم چٹاگانگ وائی کنگز کو ایک رن سے میچ مین فےفتح دلادی۔پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر نے میچ براہ راست نشر کیا ۔

مزید خبریں :