23 نومبر ، 2015
لاس وگاس......پاکستان کے سلمان احمد نے امریکا میں ہونے والی مسل مینیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت لی، وہ دنیا کے 500 سو باڈی بلڈرز میں سرفہرست رہے۔
سلمان احمد تمام کیٹیگری میں ونر قرار پائے،چیمپئن شپ میں 500 سے زائد باڈی بلڈرز موجود تھے جس میں سلمان احمد تمام کیٹیگریز میں ونر قرار پائے، اس کامیابی سے سلمان احمدمسل مینیا کے پروکارڈ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے، پاکستان میں مسل مینیا کے صدر شعیب ظہور کا کہنا ہے کہ سلمان احمد یہ اعزاز جیتنے والے پاکستان کے واحد باڈی بلڈر ہیں۔