کھیل
23 نومبر ، 2015

پاکستان اور بھارت کی سیریز کیا سری لنکا میں ہوگی یا نہیں ہوگی؟

پاکستان اور بھارت کی سیریز کیا سری لنکا میں ہوگی یا نہیں ہوگی؟

لاہور......پاکستان اور بھارت کی سیریز کیا سری لنکا میں ہوگی یا نہیں ہوگی، فیصلہ ہوچکا یا حکومتیں کریں گی؟ کیا بات مودی اور نواز شریف تک جائے گی؟ شہریار خان کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پہلے وزیراعظم کو بتانا ضروری ہے۔ بھارتی میڈیا کہتا ہے کہ ستائیس نومبر کو اعلان ہوجائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریز میں لائٹ کیمرہ اور ایکشن کے بعد،اب سسپنس بھی آگیا ہے، سیریز اگر ہوگی تو کن میدانوںمیں ہوگی۔

دونوں ملکوں کے بورڈز بظاہر Decision Pending سے آگے بڑھتے دکھائی نہیں دے رہے،جہاں ششانک منوہر نے دبئی میں کل ہونے والی ملاقات کے بعد سے چپ سادھ رکھی ہے،وہیں چیئرمین پی سی بی نے بھی کچھ نہ بتانے کی قسم اٹھالی ہے،فیصلہ تھرڈ امپائر جائلز کلارک کو سونپ دیا ہے۔

دونوں بورڈز تو دبئی سے آوٹ ہوکر اپنے اپنے پویلین میں لوٹ گئے۔لیکن سن گن رکھنے والوں نے سکسر مارا ہے کہ نہ صرف سری لنکا میں کھیلنا طے پاگیا ہے،بلکہ تاریخوں پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی سنیں تو روایتی حریف بیس دسمبر سے تین جنوری تک تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے،ستائیس نومبر کو باضابطہ کے بعد دونوں حکومتوں کے این او سی کا ہوگا انتظار،دوسری جانب سری لنکا نے بھی مہمانوں کی میزبانی کے لیے پالی کیلے اور کیتھاراما کے میدان حاضر کردیے ہیں۔





مزید خبریں :