23 نومبر ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار نے کرکٹ کے کھیل کو بھی قربان کر دیا ہے جو افسوس کی بات ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت کی سیاست کرکٹ کھیلنے کے آڑے آ رہی ہے۔
بھارتی حکومت کے کھیل دشمن رویے پر جے یو آئی ف کے وفاقی وزیرہاوسنگ اکرام خان درانی،جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ اور پی پی کے نواب علی وسان نے بھی تنقید کی۔