انٹرٹینمنٹ
24 نومبر ، 2015

کامیڈی فلم" دی باس" کاپہلاٹریلر جاری

کامیڈی فلم

نیویارک......کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم دی باس ا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

بین فیلکن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بزنس وومن کے گِرد گھوم رہی ہے جسے انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں جیل کاٹنی پڑ جاتی ہے تاہم سزا بھگتنے کے بعد جیل سے نکل کر ایک بار بھر اپنی زندگی کا نئے سرے سے آغاز کرتی ہے اوراپنی برانڈ کا نام تبدیل کر کے کاروبار پھر سے شروع کر دیتی ہے۔

ہالی وڈ کی معروف اداکار ملیسا میکارتھی کی کوپروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار بھی وہ خود ہی نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ کرسٹین بیل،پیٹر ڈِنکلیگ،اینی میمیلو اورمارگو مارٹن اہم کرداروں میں جلوۂ گرہوںگے جبکہ کامیڈی سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم آئندہ سال یونیورسل پکچرز کے تحت8اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :