24 نومبر ، 2015
کراچی .......کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے چھاپوں میں 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر سلطان آباد میں ایکشن دکھایااور گھر گھر تلاشی کے دوراندس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ناتھا خان گوٹھ کے قریب ہزارہ گوٹھ میں بھی منشیات فروشوں اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آپریشن میں رینجرز کے موٹرسائیکل سکواڈ نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔100 سے زائد گھروں کی تلاشی میں 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔