پاکستان
24 نومبر ، 2015

پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ میانوالی کے علاقے کچہ گجرات میں گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ میانوالی کے علاقے کچہ گجرات میں گرکرتباہ

میانوالی .......میانوالی کے نواحی علاقہ میں پاکستان ائر فورس کا تربیتی طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث گر گیا،حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پاکستان ائر فورس کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے طیارہ نواحی علاقہ کچہ گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں موجود معاون اور تربیتی پائلٹ محفوظ رہے ہیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :