24 نومبر ، 2015
لاہور.....قانون نافذکرنے والےاداروں نےلاہور کےعلاقےبیدیاں روڈ پر چھاپا مارکر2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
انٹیلےجنس ذرائع کےمطابق بھٹہ چوک کے قریب سےپکڑےگئے دونوں مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سےہے،ملزموں کےنام یوسف اور انظر گل معلوم ہوئےہیں ،جبکہ ان کے قبضے سےبھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد،پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمدکرلئےگئےہیں.
قانون نافذ کرنے والے اداروں نےملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔