24 نومبر ، 2015
میرپور.......بنگلادیش پریمئر لیگ میں چٹا گانک وائی کنگز نے کومیلا وکٹورینز کو جیت کیلئے 177رنز کا ہدف دیا ہے،پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔
شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پانچویں میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز کی جانب سے تمیم اقبال نے 33،تلک رتنے دلشان36،کپو گدیرا2،یاسر علی 22رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ انعام الحق اور ضیا الرحمن 39،39رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔
کومیلا وکٹورینز کے اشعر زیدی نے 2 جبکہ شیو نائرئن اور مشرفی مرتضیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،انہوں نے بالترتیب 29,29،30رنز دئیے۔
چٹاگانگ وائی کنگز کی طرف سے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،وائی کنگز کا یہ تیسرا میچ ہے ،اس نے گزشتہ دو میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔