پاکستان
24 نومبر ، 2015

پشاور میں اقوام متحدہ کے گوداموں سے چوری کئے گئے فوڈ آئٹم برآمد

پشاور میں اقوام متحدہ کے گوداموں سے چوری کئے گئے فوڈ آئٹم برآمد

پشاور ......پشاور میں اقوام متحدہ کی جانب سے آئی ڈی پیز کے لیے لائے گئے خوراکی مواد سے بھرے پندرہ خفیہ گودام سیل کر دیئے گئے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پرچمکنی کے علاقے میں چھاپا مارا جہاں پر گوداموں سے آئی ڈی پیز کے لئے اقوام متحدہ کے خوراکی مواد برآمد کئے گئے جو چوری کرکے ان گوداموں میں چھپایاگیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد نے بتایا کہ فوڈ آئٹمز میں آٹا، چاول، دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔جن کو دوبارہ پیکنگ کرکے عام مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔انتظامیہ نے پندرہ گوداموں کو سیل کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید خبریں :