24 نومبر ، 2015
راولپنڈی..........راولپنڈی میں سی ایس ایس کی تیاری کرنے والی لڑکی تہمینہ کے قتل کیس میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔
تھانہ روات میں درج مقدمہ کے تفتیشی افسر نے جیو نیوز کو بتایا ملزم عمیر اپنے موقف پر قائم ہے کہ مقتولہ اس کی بیوی تھی ۔ لیکن ملزم اب تک نکاح نامہ پیش نہیں کرسکا ہے ۔ تہمینہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی اب تک پولیس کو نہیں ملی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ فلیٹ کا مالک کاروبار کے سلسلے میں شہر سے باہر ہے۔ وہ قتل کیس میں نام زد نہیں لیکن اس کا بیان ضروری ہے۔