24 نومبر ، 2015
لاہور........پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں ،دونوں بورڈ ز کے درمیان معاملات اب تک طے نہ ہوسکے۔ بھارتی بورڈ نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کی قیمت مانگ لی ۔پاک بھارت کرکٹ سیریز معاملات اب تک طے نہ ہوسکے ۔
بھارتی بورڈ نے سیریز کھیلنے کی قیمت مانگ لی ،ذرائع کے مطابق بھارت کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ وہ سیریز پنے ملک میں کھیلیں گے لیکن پاکستان بھارت میں کھیلنے کو تیار نہیں ۔جائلز کلارک کی ثالثی کے بعد بھارتی بورڈ سری لنکا میں کھیلنے پر رضا مند تو ہوا لیکن یہ رضا مندی سیریز میں منافع سے مشروط کردی ۔
دوسری جانب پاکستان کا کا موقف یہ ہے کہ پاکستان کی ہوم سیریز میں بھارت کو منافع کیوں دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کا سریز میں منافع کا مطالبہ اسی لئے ہے کہ سیریز میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں ۔ 27فیصلہ نومبر کو بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی ہوگا ۔خدشہ یہ ہے کہ بی سی سی آئی یہ کہہ کر سیریز کا معاملہ ہی ختم کردے کہ حکومت نے سری لنکا میں کھیلنے کی اجاازت نہیں دی۔