کھیل
24 نومبر ، 2015

عالمی جو جٹسو چمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

عالمی جو جٹسو چمپئن شپ کی  سلور میڈلسٹ کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی......عالمی جو جٹسو چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والےکھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ، سلور میڈلسٹ ابوحریرہ اور محمد عمار کہتے ہیں کہ جیوری غیر جانبدار ہوتی تو گولڈ میڈل جیت سکتے تھے ۔

ورلڈ جو جٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کی اور اسی میں سلور میڈل جیت لیا۔ ڈبلزایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے والے ابو حریرا اور محمد عمار کہتے ہیں کہ بھارت کو سیمی فائنل میں ہراکر خوشی ہوئی۔

فیڈریشن کے ڈائریکٹر طارق علی کہتے ہیں کہ فائنل میں جانبداری کرنے والوں کے خلاف عالمی باڈی میں شکایت کریں گے۔قومی کھلاڑی اب جنوری میں ایشین چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔

مزید خبریں :