24 نومبر ، 2015
اسلام آباد........اسلام آباد کے 62 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دے دیے گئے ہیں۔
جیونیوز نے اسلام آباد کے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی فہرست حاصل کرلی۔ کئی علاقوں میں امیدواروں کی پرانی دشمنیاں اور رنجشیں ہیں، حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر رینجرز اور فوج کے جوان تعینات کیے جائیں گے۔