پاکستان
25 نومبر ، 2015

توہین عدالت معاملہ:آئی جی سندھ پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

 توہین عدالت معاملہ:آئی جی سندھ پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

کراچی ......نقاب پوش اہلکاروں کاصحافیوں اور گارڈز پر تشدداور توہین عدالت کے معاملے پرآئی جی سندھ سمیت دیگر افسران پر فرد جرم آج عائد کی جائیگی ۔

وفاق نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ حکومت سندھ کرے گی۔

سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی چیف سیکریٹری نے اپنے جواب میں کہا کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے مگر یہ موقع اعلیٰ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کیلئے مناسب نہیں۔

جواب میںمزید کہا گیا کہ سندھ پولیس دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف ہے، بلدیاتی انتخابات کا اہم مرحلہ باقی ہے ، اس موقع پر اعلی افسروں کے خلاف کارروائی سے اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔

مزید خبریں :