پاکستان
25 نومبر ، 2015

سرد و خشک موسم ،زلزلہ متاثرین کو موسمی امراض کا سامنا

سرد و خشک موسم ،زلزلہ متاثرین کو موسمی امراض کا سامنا

اسلام آباد .....ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے،زلزلہ سے متاثرہ شانگلہ،اپر اور لوئر دیر اور غذر میں متاثرین کو مختلف موسمی امراض کا سامنا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے،ملک کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان ،مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن ،کرم ایجنسی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد ہے ،بڑھتی سردی میں اضافے کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی اور گرم گرم مشروبات کی طلب بڑھ گئی ہے ۔

شانگلہ ،اپر اور لوئر دیر اورغذر میں خیموں میں مقیم زلزلہ سے متاثرہ افراد مختلف موسمی امراض کا شکار ہوگئے ہیں، جس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، مالاکنڈ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :