25 نومبر ، 2015
کراچی .....کراچی کے علاقے نیا گولیمارسے رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 3افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ،اس دوران 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گزشتہ رات نادرن بائی پاس پر رینجرز سے مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں،جن کی شناخت کا عمل جاری ہے،جبکہ اس مقابلے میںایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔