25 نومبر ، 2015
لاہور.....لاہور ہائیکورٹ نےنوجوان کو گاڑی تلےکچل کر ہلاک کرنےوالے معطل ڈی ایس پی کےبیٹےطلحہ نویدکی عبوری ضمانت میں 10دسمبر تک توسیع کر دی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس چوہدری مشتاق احمد نےملزم طلحہ نوید کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،درخواست میں دعویٰ کیاگیاکہ ملزم طلحہ نوید گاڑی نہیں چلا رہا تھا،کیونکہ اگروہ گاڑی میں سوارہوتا تو اسے زخم آتے۔
جسٹس مشتاق چوہدری نےعبوری ضمانت میں10دسمبر تک توسیع دیتےہوئےدرخواست چیف جسٹس ہائی کورٹ کوبھجوا دی اور سفارش کی کہ درخواست ضمانت کو سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کے روبرو پیش کیاجائے۔
طلحہ نوید پر الزام ہےکہ اس نے تیز رفتار گاڑی چلاتےہوئے رانابلال کوکچل کرہلاک کردیاتھا۔