پاکستان
25 نومبر ، 2015

ایان علی کو پاسپورٹ واپس نہ کیا جائے،کسٹم حکام کی استدعا

 ایان علی کو پاسپورٹ واپس نہ کیا جائے،کسٹم حکام کی استدعا

راولپنڈی......راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں جاری کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم حکام نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ واپس نہ کیے جائیں، پاسپورٹ واپس کیے گئے تو ملزمہ ملک سے باہر چلی جائیں گی، ملزمہ کے پاسپورٹ ہمارے کیس کی مضبوط شہادت ہیں ۔

ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد نے کی ۔ کسٹم حکام نے ایان علی کے پاسپورٹ واپسی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

ایان علی کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانیکا امکان ہے،کسٹم حکام نے رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایان علی کے 3پاسپورٹ ہماری تحویل میں ہیں ،ایان علی کو پاسپورٹ واپس نہ کیے جائیں، ملزمہ ملک سے باہر گئیں تو کیس کی سماعت پر اثرپڑیگا۔

مزید خبریں :