25 نومبر ، 2015
ملتان .....ریجنل پولیس آفیسر ملتان طارق مسعود نے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں 2 پولیس افسران کو جبری ریٹائر کردیا ہے۔
جبری طور پر ریٹائر کئے گئے پولیس افسران انسپکٹر محمد سلام اور اے ایس آئی احمد خان پر گھوڑوں کی بہتر دیکھ بھال نہ کرنے کا الزام ہے۔
لاہور لائف اسٹاک لاجسٹک پولیس سے لاکھوں روپے مالیت کے 10گھوڑے ملتان پولیس کے حوالے کئے تھے،جن کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے گھوڑوں کی پسلیاں نظر آنے لگ گئی ہیں۔