25 نومبر ، 2015
منڈی بہاءالدین.....منڈی بہاءالدین میں نہر میں پھینکے گئے 3 میں سے ایک بچے کی لاش مل گئی، گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے اپنے بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا ۔
منڈی بہاءالدین میں باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکے جانے والے ایک بچے کی لاش مانو چک کے قریب نہر سے مل گئی،علاقہ مانگٹ کے رہائشی فیض احمد نے 6روز قبل اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے 3 بیٹوں کو آر کیو لنک نہر میں پھینک دیا تھا۔
ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے،ریسکیو اہلکاروں نے آج مانو چک کے قریب نہر سے 10سالہ اویس کی لاش نکال لی جبکہ اسد اور زین کی تلاش جاری ہے۔