27 نومبر ، 2015
مسقط.........اومان کے دارلحکومت مسقط میں میٹھی ڈشز تیار کرنے والی بیکری نے 750کلو گرام وزنی حلوا تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اومان کے نقشے کی شکل میں تیار کیے گئے اس اومانی حلوے میں 900لیٹر پانی، 27کلو گرام مکئی کا نشاستہ، 270کلو گرام چینی، 135لیٹر عرقِ گلاب، 90کلو گرام گھی اور 135انڈے شامل کر کے پکایا گیا ہے۔
اومان کی اس نیشنل سوئیٹ ڈش کو دس ماہر حلوائیوں نے بنایا، جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔