پاکستان
27 نومبر ، 2015

خصوصی عدالت کا مشرف سنگین غداری کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم

خصوصی عدالت کا مشرف سنگین غداری کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم

اسلام آباد......خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم دیا ہے، خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے آج کی کارروائی پر فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف، شوکت عزیز، جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید اور زاہدحامد کے دوبارہ بیان ریکارڈ کیے جائیں، ایف آئی اے کیس کی از سر نوتحقیقات کرے ۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ نئےبیانات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 17دسمبر سے پہلے جمع کرائی جائے۔ اس حکم کے بعد مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت 17دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :