28 نومبر ، 2015
پشاور......محکمہ انسداد دہشتگردی کوہاٹ ریجن نےسیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث 3 مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد سے بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی پشاور نے جرما پل کوہاٹ روڑ پر ایک موٹر کار سے3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشتگرد پشاور کے نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے ان کے قبضے سے 20 کلو بارودی مواد، 2 عدد ریسیور، ڈیٹونیٹرز اور 11 فٹ پرائما کارڈ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔