پاکستان
28 نومبر ، 2015

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ،23گرفتار،4پستول برآمد

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ،23گرفتار،4پستول برآمد

پشاور.....پشاور پولیس نے بھانہ ماڑی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 23 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزموں سے 4 پستول اور متعدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔

پشاور پولیس نے رات گئے بھانہ ماڑی کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 105 گھروں کی تلاشی لی اور23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 4 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کئے گئے ہیں،گرفتار افراد میں 4 افغان باشندے، 15 مشتبہ شدت پسند بھی شامل ہیں جبکہ 4 افراد کو کرایہ داری کے قواعد و ضوابط مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :