پاکستان
28 نومبر ، 2015

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد.....ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد علیم شہاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیے گئے،تاہم دیگر انتخابی سامان پر مشتمل بیگز کل تمام پولنگ آفیسرز کے حوالے کئے جائیں گے۔

ڈی آر او اسلام آباد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 30 نومبر کو ہونیوالے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں،39 لاکھ 15 ہزار 900 بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں آر اوز کے حوالے کر دیے ہیں تاہم بیلٹ پیپرز سمیت دیگر انتخابی سامان پر مشتمل بیگز کل تمام پولنگ آفیسرز کے حوالے کئے جائینگے۔

علیم شہاب کا کہنا تھا کہ 9 ہزار 520 پولنگ سٹاف کی تربیت بھی مکمل کر لی گئی ، انتخابی عملے کو پولنگ والے دن پولنگ وقت سے 2 گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت ہے،پولنگ صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 تک بلا تعطل جاری رہیگی،تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ بر وقت شروع کرائی جائے ڈی آر اوز کو ہدایات کر دی ہیں،اسلام آباد میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار795 ہے۔

مزید خبریں :