28 نومبر ، 2015
کراچی.....کراچی میں نیب عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق اور موجود ایم ڈیز اور کے ڈی اے کے 3 افسران سمیت 4 ملزمان کو ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
نیب عدالت میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی زوہیر صدیقی اور موجودہ ایم ڈی شعیب وارثی کو پیش کیا گیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ملزمان پر پرکرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے اور ان کے خلاف 5 ریفرنسز کی تفتیش جاری ہے۔
دوسری طرف کے ڈی اے کے3 افسران سمیت 4 ملزمان کو بھی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان میں ڈائرکٹر کے ڈی اے عبد القوی خان، ایڈیشنل ڈائرکٹر محمد ناصر شیخ، ڈائرکٹر ماسٹر پلان راشد عقیل اور بلڈر انجم جمیل صدیقی شامل ہیں۔ چاروں ملزمان کے خلاف گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔