28 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کا حتمی چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پروسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا کا حتمی چالان پیش کیا گیا ۔
چالان کے مطابق سانحہ صفورہ میں 5 مرکزی ملزمان اور 4 سہولت کار بھی گرفتار ہیں جبکہ 10 ملزمان مفرور ہیں۔عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔