28 نومبر ، 2015
کراچی......آئی پی ایل کی چیف کمشنر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز کےلئے حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے لیئے حکومت سے اجازت طلب کی ہوئی ہے تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔پاکستان سے سیریزکا حتمی معاملہ حکومت کی جانب سے جواب آنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔